کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کا فضائی مقابلہ کرنے کیلئےبھارت کا تیجاس لڑاکا جہازوں کیلئے امریکی انجن کا معاہدہ، امریکی انجن 2027 سے 2032کے درمیان سپورٹ پیکج کے ساتھ فراہم کیے جائیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ لڑاکا طیارے اب بھی تکنیکی برتری رکھتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے ساتھ 113 F404-GE-IN20 انجن اور ایک سپورٹ پیکج کے لیے معاہدہ کیا ہے تاکہ اپنے مقامی تیجاس Mk1A لڑاکا جہازوں کی فلیٹ کو مضبوط بنایا جا سکے۔