کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اعلیٰ افسران کے خلاف دو مقدمات درج ہونے کے بعد غیر یقینی صورتحال کے باعث اب بھی بیشتر تفتیشی افسران اور اعلیٰ افسران اپنے دفاتر نہیں آرہے ہیں۔ ہیڈ کوارٹر نے آفس آرڈر جاری کیا تھا کہ تمام غیر حاضر افسران کی روزانہ کی بنیادوں پر نام ہیڈ کوارٹر کو بھجوائے جائیں اور اس پر عمل بھی ہو رہا ہے۔