اسلام آباد (فاروق اقدس )چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ، ججز کے تبادلے، آئینی عدالت آ ئین کی ستائیسویں ترمیم کے مسودے افواج سے متعلق آئین کے آرٹیکل میں رد و بدل سے ملک کے سیاسی اور جمہوری نظام کی سمت کس طرح تبدیل ہوگی‘ شاید اس کا زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے لیکن آئین میں ترمیم کے موقع پر قومی اسمبلی کے ایوان میں جو بعض مناظر دیکھنے میں آئے ان میں وہ مناظر توناقابل فراموش تھے،میاں نواز شریف کا ایوان میں پر جو ش استقبال‘ پی پی پی کےارکان نے بھی نشستوں سے کھڑے ہو کر پذیرائی کی\