• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم ٹی ٹی پی نے طالبان امیر ہیبت اللّٰہ کی بیعت کر رکھی ہے، طلال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان طالبان امیر ہیبت اللہ کی بیعت کر رکھی ہے، اگر کالعدم ٹی ٹی پی افغان امیر کی بیعت میں نہیں تو فتویٰ کیوں نہیں دیتے، افغانستان کے پاس فضائیہ نہیں پھر لانگ رینج حملوں کا دعویٰ کیسے کیا، سینئر صحافی اور تجزیہ کار افتخار فردوس نے کہاکہ ہم شاید روایتی جنگ کی طرف نہیں جارہے بلکہ ایک پراکسی وار کی طرف بڑھ رہے ہیں جس میں ایسے گروپس ہوں گے جو گریٹر آف پاور گیم کا بھی حصہ ہوں گے ۔

اہم خبریں سے مزید