کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کے روز ایسی ای میلز جاری کی ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے سزا یافتہ جنسی جرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات تھے اور نابالغ لڑکیوں کیساتھ بدسلوکی سے باخبر تھے ، یہ اس معاملے میں میں نئے سوالات کھڑے کرتی ہیں -وائٹ ہاؤس نے اس دعوے کو "جھوٹی کہانی" قرار دے کر سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ایوان نمائندگان کی جانب سے جاری کی گئیں ایپسٹن کی ای میلز میں ا یپسٹن کی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو بہت کچھ معلوم ، انکشاف ہونا باقی ہے، میری رہائش گاہ پر ایک لڑکی کیساتھ کئی گھنٹے گزارے ، وائٹ ہاؤس کے مطابق ای میلز ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کو بدنام کرنے کیلیے جان بوجھ کر میڈیا کو جاری کیں ۔