اسلام آباد (خبر نگار، این این آئی ) اپوزیشن نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا جینا حرام کر دیں گے، ہماری حکومت آئی تو 27ویں ترمیم واپس لے لینگے،محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم غیر ملکی سفیروں کو خطوط لکھیں گے اور کہیں گے کہ اس حکومت سے جو بھی معاہدے کئے وہ ختم کر دیں،گزشتہ روز تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو ہم تحریک کا آغاز کریں گے۔