اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں ججز تعیناتی کیلئے ایگزیکٹو کی عدلیہ سے مشاورت کو لازمی قراردے دیا۔ ججز تعیناتی میں وفاقی حکومت اختیارات اسلام آباد ہائیکورٹ سے مشاورت کے بعد استعمال کرے ، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ریاست کے تین ستون مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ آزاد ہیں اور کسی کو دوسرے پر بالادستی حاصل نہیں۔