کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سوشل میڈیا کا ایک اور عذاب،محکمہ داخلہ سندھ کا جعلی سیکیورٹی الرٹ پیغام پر وضاحتی بیان سامنے آ گیا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جعلی سیکیورٹی الرٹ کو گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری ہوتی ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے عوام اور میڈیا سے غیر تصدیق شدہ پیغامات شیئر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔