پشاور (ارشد عزیز ملک) بنوں کے شہید ایس ایچ او عابد وزیر کے اغواء اور بعد ازاں رہائی کے لیے ہونے والی کوششوں کی ناکامی کی اصل وجوہات سامنے آ گئی ہیں،نور ولی گروپ اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان بنوں اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں اثر و رسوخ کی کشمکش جاری ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او عابد، جو حال ہی میں محکمہ پولیس سے ریٹائر ہوئے تھے، کی رہائی کے لیے مقامی عمائدین اور جرگہ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کر رہے تھے۔