اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ملک میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات کا مارکیٹ شیئر 50 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے ، مقامی مینوفیکچررز نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اگر موجودہ پالیسیاں برقرار رہیں تو ہر دوسری گاڑی درآمد شدہ ہونےسے مقامی پیداواری صلاحیت متاثر ہو گی ۔ پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین شہریار قادر نے کہا کہ اسکا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان میں فروخت ہونے والی ہر دوسری گاڑی درآمد شدہ استعمال شدہ گاڑی ہوگی، جو مقامی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرے گی اور او ای ایم اور انے کے سپلائر نیٹ ورکس کی پائیداری کے لیے خطرہ بنے گی۔ انڈسٹری کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات پہلے ہی ملکی مارکیٹ کے تقریباً ایک چوتھائی25فیصد ہو چکی ہیں۔ اگر موجودہ پالیسیاں جاری رہیں تو یہ حصہ مختصر وقت میں 50 فیصد تک بڑھ سکتا ہے،" پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین شہریار قادر نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پاکستان میں فروخت ہونے والی ہر دوسری گاڑی درآمد شدہ استعمال شدہ گاڑی ہوگی، جو مقامی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرے گی ۔