• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے نئے سی ای اوکی تقرری کیلئے اجلاس آج پھر طلب

کراچی (طاہر عزیز۔ اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تقرری کیلئے اجلاس آج جمعرات کو ایک بار پھر ہو گا۔ ایک ہفتہ قبل اس سلسلے میں ہونے والا بورڈ آف دائریکٹرز کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث ملتوی ہو گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سی ای او کے ساتھ چیف فنانشل آفیسر اورچیف ڈسٹری بیوشن افسر کے حوالے سے بھی جمعرات کو فیصلے کا امکان ہے۔ واضح رہے موجودہ سی ای او مونس علوی ادارے کی پرائیویٹائزیشن کےبعد طویل عرصہ رہنے والے سی ای او ہیں انہیں سات سال ہو گئے ہیں وہ تین تین سال کی دو مدت مکمل کر چکے ہیں۔ کے الیکٹرک کی ملکیتی Kesپاورکے پاس 66 فیصد اور حکومت پاکستان کے پاس 24فیصد شیئر ہیں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد 10ہےجس میں 6ممبر Kesپاور کے 2حکومت، ایک پرائیویٹ اور ایک خود سی ای اوہیں جو ووٹ نہیں دے سکتے آج کا اجلاس نان فنانشل میٹر پر طلب کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید