اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ریونیو ڈویژن) نے 12نومبر 2025و سنگل پورٹل کمیٹی برائے سیلز ٹیکس ریٹرن کی ازسرنو تشکیل کا اعلان کیا ہے، جس میں وفاقی اور چاروں صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے نمائندے شامل ہیں تاکہ پورے ملک میں سیلز ٹیکس ریٹرن کے لیے ایک متحدہ نظام تشکیل دیا جا سکے۔ ایف بی آر کی نمائندگی عامر امین بھٹی (IRS-20) اور زین العابدین ساہی (IRS-20) کریں گے۔