کراچی (نیوز ڈیسک)حنیبل قذافی لبنان میں10سال قید کے بعد ضمانت پر رہا۔ سابق لیبیائی رہنمامعمر قذافی کے بیٹے کو 9لاکھ ڈالر(25کروڑ روپے) ضمانت پر رہا ئی ملی، ان پر عائد سفری پابندی بھی ہٹا دی گئی ۔لبنان میں دس سال تک بلا مقدمہ قید میں رہنے والے حنیبل قذافی، سابق لیبیائی رہنما معمر قذافی کے بیٹےکو 9لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق انہیں داخلی سیکورٹی فورسز کی جیل سے رہا کیا گیا اور ان پر عائد سفر کی پابندی بھی ہٹا دی گئی۔