• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا تیرہواں روز، فلم اور تھیٹر کا راج

کراچی (ذیشان صدیقی/ اخترعلی اختر ) ورلڈ کلچرل فیسٹیول کا تیرہواں روز، فلم اور تھیٹر کا راج، اردو تھیٹر”کھیلتے رہو“ اور فرانسیسی ڈرامہ نگارکا ”آرٹ“ سندھی زبان میں پیش کیا گیا، ایران، تاجکستان کی مشترکہ فلم کی بھی پذیرائی، فیسٹیول کے میڈیا پارٹنرز جنگ اور جیو ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39 روزہ ”ورلڈ کلچرل فیسٹیول 2025“ کے13ویں روز ”فلم اسکریننگ“، اردو تھیٹر”کھیلتے رہو“ اور فرانسیسی ڈرامہ نگاریاسمینہ رضا کا لکھا ہوا تھیٹر ”آرٹ“ سندھی زبان میں پیش کئے گئے۔ فیسٹیول کا آغاز ”Central / South Asian Stories “ کے نام سے ”فلم اسکریننگ“ میں ایران اور تاجکستان کی مشترکہ پروڈکشن سے تیار کردہ فلم "Fish on the Hook"اور "Scent of Life"(افغانستان ) سے کیاگیا جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فلم "Fish on the Hook" کے ڈائریکٹر Muhiddin Muzaffa تھے۔ فلم خاندان کی اہمیت پر زور دیتی دکھائی دی جبکہ "Scent of Life" ایک طالب علم کو اپنے دوست کے لئے تحفہ تیار کرتے دکھایا گیا۔ تھیٹر پلے ”آرٹ“ فن اور دوستی کے بارے میں سوالات اٹھاتا دکھائی دیا۔ اردو اور سندھی دونوں تھیٹروں میں فنکاروں کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا گیا۔ عالمی ثقافتی فیسٹیول 7 دسمبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید