پڈعیدن(نامہ نگار)بھریاروڈ تھانہ کی حدود میں ڈاکوؤں کا پولیس پکٹ پرحملہ،فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید،ایس ایس پی نوشہروفیروز کی ہدایت پر علاقے کی سخت ناکابندی ، کرائم سین یونٹ کو بلایا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھریاروڈ تھانہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے پولیس پکٹ ٹیل شاخ پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پرتعینات دو پولیس اہلکار فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئے۔شہید پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل، غلام حسین راجپر،پولیس کانسٹیبل، سعید سولنگی شامل ہیں۔ افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو بمعہ پولیس نفری موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔