کراچی(نیوزڈیسک)روسی میڈیا کے مطابق دبئی کے پہاڑی علاقے حتہ میں روسی جوڑے کا بہیمانہ قتل کیا گیا جس کے بعد جوڑے کی لاشوں کے ٹکڑوں کو ریگستان اور کوڑے دان میں پھینک دیا گیا۔روسی میڈیا کا بتانا ہے کہ قتل کیے جانے والے رومان نوواک اور ان کی اہلیہ اینا ’جعلی سرمایہ کاروں ‘ کے جال میں پھنسے، روسی جوڑا دبئی کے علاقے حتہ کے قریب ملاقات کیلئے گیا تھا تاہم واپس نہ لوٹا۔