بینکاک (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ نے 380 ارب ڈالر کے آن لائن جوا نیٹ ورک کے ملزم کو چین کے حوالے کر دیا۔ 43سالہ چینی نژاد کاروباری شخص چین میں مقدمے کا سامنا کریگا، میانمار سے آن لائن جوا نیٹ ورک چلانے کا الزام ہے۔ تھائی لینڈ نے بدھ کے روز 43 سالہ شی ژی جیانگ نامی کاروباری شخصیت کو چین کے حوالے کر دیا۔