• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کے شعبے میں بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،سیکرٹری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت بلوچستان داؤد خان خلجی نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری اوردواؤں اور طبی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ان خیالات کا اظہار نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری صحت شہیک بلوچ، ڈین پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر نور احمد کھوسہ ،ریجنل ڈائریکٹر سی پی ایس پی بلوچستان ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، رجسٹرار پی جی ایم آئی ڈاکٹر سید بلال شمس، پرنسپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ، پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، پروفیسر ڈاکٹر اشرف اچکزئی سمیت محکمہ صحت کے دیگر سینئر افسران اور تدریسی عملے نے شرکت کی اجلاس کے دوران صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حاضری، بنیادی طبی سہولیات کی دستیابی، تدریسی و تربیتی پروگراموں کے معیار اور مانیٹرنگ کے موجودہ نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا سیکرٹری صحت نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ جیسے ادارے طبی ماہرین کی تربیت اور نظامِ صحت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں لہٰذا ان اداروں کو درپیش مسائل کے حل اور تدریسی و تربیتی پروگراموں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبے کے تمام تدریسی و ضلعی اسپتالوں میں مانیٹرنگ سسٹم کو مزید فعال کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید