واشنگٹن ( جنگ نیوز)FBI ڈائریکٹر کی اچانک وائٹ ہاؤس بریفنگ میں آمد، چینی خفیہ دورے کی وضاحت کی۔کش پٹیل کا کہنا تھا دورے کا مقصد فینٹی نل بنانے والی کیمیکل پر پابندی کیلئے چینی ہم منصب سے بات چیت کرنا تھا۔ ٹرمپ کےمبینہ اسکینڈل ایپسٹین ہاؤس دورے سے متعلق سوالات پر پٹیل بریفنگ روم سے بھاگ نکلے ۔ کش پٹیل نے وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ میں اچانک پہنچ کر اپنے حالیہ چین کے دورے کی وضاحت کی، جو صدر ٹرمپ اور صدر شی کے درمیان تعلقات کے تحت کیا گیا۔ پٹیل نے کہا کہ دورے کا مقصد فینٹی نل بنانے والی کیمیکل پر پابندی کے لیے اپنے چینی ہم منصب سے بات چیت کرنا تھا۔