کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے دن جمعے کوکانکررز اور چیلنجرز نے اپنی حریف ٹیموں کو ہرادیا۔ کانکررز نے 209 رنز بنائے، ا سٹارز کو 98 رنز پر آؤٹ کرکے111 رنز سے ہرادیا۔ دوسرے میچ میں چیلنجرز نے انونسیبلز کو7 وکٹوں سے ہرادیا۔ چیلنجرز کی طرف سے عائشہ ظفر نے 93 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیا۔