سلہٹ (جنگ نیوز) بنگلہ دیش نے واحد ٹیسٹ میں آئرلینڈ کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے 587 رنز آٹھ وکٹ پر اننگز ڈیکلیئر کی۔ محمود الحسن نے 171 اور کپتان نجم الحسن شانتو نے 100 رنز اسکور کیے۔ آئرلینڈ نے پہلی اننگز میں 286 اور دوسری اننگز میں 254 رنز بنائے۔ اینڈی میک برائن نے 52 رنز اسکور کیے۔ حسن مراد نے چار وکٹ لیے ۔