کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم نے اگلے ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں جگہ بنالی ۔ جمعے کو ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا میچ 8-2 سے جیت لیا ۔ احمد ندیم اور افراز نے 2، 2 جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی ، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ،ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سےحذیفہ اور امیر السلام نے گول بنائے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ اگلے سال فروری میں کھیلا جائے گا۔