• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت نے حساس معاملے پر غیر سنجیدگی اختیار کی، عثمان بادینی

کوئٹہ (پ ر)جمعیت علماءاسلام کے رہنما رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے بلوچستان اسمبلی میں پیش کئے جانے والے خلاف شریعت بل کی منظوری پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بل قرآن و سنت اور ملک کی اسلامی اساس کے خلاف ہے، شادی سے متعلق اس بل کی دفعات صریحاً شریعت کے خلاف ہیں حکومت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حساس نوعیت کے اس معاملے پر غیر سنجیدگی اختیار کی ہے۔18سال سے کم شادی کا بل حکومتی ارکان نے ڈھٹائی کے ساتھ پاس کیا، جو نہ صرف پارلیمانی روایات کے خلاف ہے بلکہ عوام کے مذہبی جذبات کی توہین ہے۔ اجلاس کے دوران جمعیت کے ارکان کی مخالفت اور احتجاج کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام حساس نوعیت کے بل کو مسترد کرتی ہے اور اس بل کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔
کوئٹہ سے مزید