• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپا فلائی اوور پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سینے پر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیپا فلائی اوور پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سینے پر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال نیپا فلائی اوور پر چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کیا گئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت 40 عرفان کے نام سے کی گئی۔ واقعہ نیپا فلائی اوور پر گلشن اقبال کی جانب جاتے ہوئے پیش آیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید