• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: خلا میں پھنسے تین خلاباز بحفاظت زمین پر واپس آگئے

بیجنگ( نیوز ڈیسک)خلا میں ملبے سے خلائی جہاز کے ٹکرانے کے بعد پھنسے ہوئے چین کے تین خلاباز جمعہ کو بحفاظت زمین پر واپس لوٹ آئے۔ چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ خلا نورد چین ڈونگ، چین ژونگ رُئی اور وانگ ژی کو لے کر شین ژو21 کے ریٹرن کیپسول نے شمالی چین کے منگولیا خودمختار علاقے میں ڈونگ فینگ کے مقام پر لینڈ کیا۔ایجنسی کے مطابق، خلابازوں کو پانچ نومبر کو واپس آنا تھا، لیکن خلائی ملبے کے چھوٹے ٹکڑوں سے خلائی جہاز کے ٹکرانے کے بعد ان کی واپسی آخری وقت میں ملتوی کر دی گئی۔ اس سے پہلے میڈیا میں یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ شین ژو20 کے واپسی کیپسول میں دراڑیں پائے جانے کے بعد عملہ واپس آنے سے قاصر تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید