• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 کے دوران سرکاری قرضے میں 9.3 ٹریلین روپے اضافہ ہوا، وزیر خزانہ

اسلام آباد ( رانا غلام قاد/نیوز ر پو رٹر) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ جون2025کے اختتام پر پا کستان کا سر کاری قرضہ 80اعشاریہ5ٹر یلین روپے تھا، تاہم فسکل رسپانسلبٹی اینڈ ڈیٹ لمیتیشن ایکٹ (FRDLA) کی تعریف کے تحت یہ قرضہ 73اعشاریہ دو ٹریلین روپے تھا۔ 2025کے دوارن کل سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے کا اضافہ ہواجو یومیہ 25اعشاریہ 4ارب روپے بنتا ہےبیرونی اور اندرونی قرضوں کا بوجھ کو کم کرنے کیلئے مالیاتی نظم وضبط کو  مضبوط بنا نے کے پالیسی اقدامات کر ر ہے ہیں۔تاہم فسکل رسپانسلبٹی اینڈ ڈیٹ لمیتیشن ایکٹ کی تعریف کے تحت2025میں8اعشاریہ دو ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا جو یومیہ 22اعشاریہ تین ارب روپے بنتا ہے،ا س اضافے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کئی اقدامات کئے،یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں نے تحر یری جواب میں بتائی جبکہ وزیر مملکت خزانہ و ریونیو بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ ہمارے سر کا تاج ہے، وہ اپنی بساط سے بڑھ کر ٹیکس ادا کرتے ہیں، ٹیکس نیٹ کی وسعت کیلئے حکومت کوشاں ہے

اہم خبریں سے مزید