• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہار الیکشن، مودی اتحاد کی پھر فتح، MGB کو بدترین شکست

نئی دہلی (جنگ نیوز) بہار الیکشن میں NDA کی تاریخی فتح، دوبارہ مضبوط حکومت بنانے کی راہ ہموار، MGB کو بد ترین شکست، 243 میں سے 203 نشستوں کیساتھ این ڈی اے نے ریکارڈ اکثریت حاصل کرلی، بی جے پی سب سے بڑی جماعت، 95 نشستیں لے اڑی، 82 جے ڈی یو کے نام، مہاگٹھ بندھن صرف 35 نشستوں تک محدود، آر جے ڈی کو 25 اور کانگریس کو صرف 3 نشستیں ملیں، ایل جے پی کی 20 نشستوں کیساتھ اہم پیش رفت، نریندر مودی کا جیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اصل میں عمدہ حکمرانی کی فتح ہے، عوامی مینڈیٹ ہمیں عوام کی خدمت کرنے اور نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ مودی اتحاد نے گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں69زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں،حکومت بنانے کیلئے122نشتیں درکار ہیں،یہ الیکشن بہت اہم ہے کیونکہ بہار تیسری بڑی ریاست،یہاں13کروڑ افراد ابٓاد ہیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے شاندار اور غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 243 رکنی ایوان میں 202 نشستیں جیت لیں، جس کے ساتھ ریاست میں دوبارہ مضبوط حکومت بنانے کی راہ ہموار ہوگئی۔ بی جے پی 95 نشستوں کے ساتھ واحد سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، جبکہ اس کے اہم اتحادی جنتا دل (یونائیٹڈ) نے 82 نشستیں حاصل کیں، جسے نتیش کمار کے سیاسی کم بیک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے 20، ہم (سیکولر) نے 5، اور راشٹریہ لوک مورچہ نے 4 نشستیں جیت کر این ڈی اے کی مجموعی برتری کو مزید مستحکم کیا۔

اہم خبریں سے مزید