کراچی (نیوز ڈیسک) ہیمبرگ میں وائرس آثار پرجرمنی نے پولیو فنڈ میں کمی کا فیصلہ واپس لے لیا،جرمنی میں پاکستانی پولیو وائرس کے آثار ملے ہیں، حکومت نے عالمی صحت کی جنگ میں اپنے کردار کو مضبوط کرنے کی عزم کا اعادہ بھی کیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی نے اپنے عالمی پولیو خاتمے کے فنڈ میں کمی کرنے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے، جس کی وجہ ہیمبرگ کے گندے پانی میں پولیو وائرس کے آثار کی موجودگی بنی۔