اسلام آباد (نیوز رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل سوبر زودہ امام علی عبدالرحیم نے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور تجارت و توانائی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔فیلڈ مارشل سے ملاقات میں معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی استحکام اور امن کے فروغ میں اس کے کردار کا اعتراف کیا۔