• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفائنری اپ گریڈ منصوبے پر تعطل، حکومت IMF سے دوبارہ مذاکرات کریگی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)ریفائنری اپ گریڈ منصوبے پر تعطل، حکومت IMF سے دوبارہ مذاکرات کریگی، پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف کے دورے پر آئے ماہرین کیساتھ ملاقات وزیر خزانہ سے درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی قیادت میں پیٹرولیم ڈویژن، آئی ایم ایف کی دورہ کرنے والی ٹیکس ٹیم کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ سیلز ٹیکس چھوٹ پر موجود ڈیڈلاک کو ختم کیا جا سکے۔یہ ڈیڈلاک پاکستان کی آئل ریفائنریوں کے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو عملاً منجمد کر چکا ہے۔ یہ پالیسی تعطل اس وقت سامنے آیا جب فنانس بل 2025 منظور ہوا، جس میں اہم پیٹرولیم مصنوعات،پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل،پر سیلز ٹیکس چھوٹ کا بجٹ اقدام شامل تھا، جس نے ریفائنریوں کو ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کلیم کرنے کے لیے نااہل کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید