• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، سیاسی بے یقینی میں کمی، ہفتے کے آخری روز بھی تیزی، 1278 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سیاسی بے یقینی میں کمی سےمارکیٹ میں زبردست سرگرمی،اہم سیکٹرز میں خریداری سے کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی، کے ایس ای100 انڈیکس میں 1278 پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 61ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال 57.50فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، سرمایہ کاری مالیت 146 ارب 89 کروڑ 38 لاکھ روپے بڑھ گئی،تاہم کاروباری حجم 15.52 فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق سیاسی بے یقینی میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ، جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعدکاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ،آئل اینڈ گیس،آٹو موبائل اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں بھاری خریداری سے دن بھر تیزی کا رحجان غالب رہا اور ایک موقع پر 100انڈیکس 1461 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا ، تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1277.69 پوائنٹس کے اضافے سے 160657.50 پوائنٹس سے بڑھ کر 161935.19 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید