پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا میں چند سال قبل تک وزیراعلیٰ کے بعد سب سے طاقتور صوبائی وزیر پر اب یہ حال آگیا ہے کہ انہیں بیرون ملک جانے کی بھی اجازت حاصل نہیں ہے گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خزانہ وصحت تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے،اپنے وقت کا سب سے طاقتور وزیر گھٹنوں انتظار کے بعد ائیرپورٹ سے واپس،نام پی این آئی ایل میں شامل تیمور جھگڑا واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاون یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں مدعو تھے تاہم باچا خان ایئرپورٹ پشاور کے امیگریشن کاونٹر پر انہیں آگے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے امیگریشن حکام کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اوران کا پاسپورٹ سسٹم میں غیر فعال دکھایا جا رہا ہے۔