وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے میں 90 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے ،اب تک 8 ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے جاچکے ،اہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جاری سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد بارے بریفننگ دی ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیاہے ۔وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس سکیم کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اس سکیم کے تحت 10لاکھ روپے سے لے کر 3کروڑ روپے کا بلاسود قرض دیا جارہا ہے