ئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے ، پارٹی نے اپنے سابق دور میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جن کے مثبت اثرات سامنے آئے ۔ پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کوئٹہ کا میئر پارٹی کا جیالا ہوگا ۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلدیاتی انتخابات کیلئے زرغون ٹاون کے چیف آرگنائزر پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی ، نورالدین کاکڑ ، شاہجہان گجر ، اختر بلوچ ، ارباب اسد علی کاسی ، الطاف گجر ، در محمد ہزارہ ، سید ایوب آغا ، انجینئر احسان اللہ اور دیگر نے لہڑی ہاؤس کوئٹہ میں زرغون ٹاون سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں اور کارکنوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر پارٹی رہنماوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز بھی دیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں نے کہا کہانہوں نے کہا کہ دسمبر میں کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی بھرپور حصہ لے گی ، انتخابات کی تیاریوں اور انتخابی مہم کے حوالے سے ٹاؤنز کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو تمام امور کی نگرانی کریں گی ۔ پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں میرٹ کی بنیاد پر پارٹی کے جیالوں کو ٹکٹ جاری کرے گی اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے کر بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرئے گی اور کوئٹہ کا مئیر پارٹی کا جیالا ہوگا ۔