• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کا استاد تکنیکی اور تعلیمی سرگرمیوں کا بہترین امتزاج ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سرپرستی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کے زیرِ اہتمام 100 نو قائم شدہ اسکولوں کے اساتذہ کی تربیت کی تقریبِ اختتام لیاقت میموریل لائبریری میں ہوئی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کی ٹیم نے انہیں سیکھنے اور سکھانے کا ایک انمول عمل فراہم کیا ہے اور آج کا استاد تکنیکی اور تعلیمی سرگرمیوں کا بہترین امتزاج ہے۔ اساتذہ نے اس بات پر عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئی نسل کو زمانے کے تقاضوں کے مطابق علم و دانش سے آراستہ کریں گے اور شہرِ کراچی سمیت پورے پاکستان میں تعلیم کی روشنی کو عام کرنے کے مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مشن کو کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے ، آج ہم ایک ایسے شہر میں موجود ہیں جو آج کے پاکستان کا سارا بوجھ اٹھا رہا ہے اور اس کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں اسلام آباد سے لے کر کراچی تک تعلیم کے میدان میں بڑی شاندار تعمیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی محنت سے ہمارے ملک میں معیاری تعلیم کا فروغ ہوگا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2.5 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں اور ہر پانچ میں سے ایک بچہ غربت کی وجہ سے 10 سال کے بعد تعلیم ترک کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے، جمہوری نظام کی بعض مشکلات کی وجہ سے ہم تعلیم کے حوالے سے قرآن و سنت کی واضح تعلیمات کو کماحقہُ اپنا نہیں پا رہے، جبکہ دین کا پہلا حکم ہی تعلیم کے حوالے سے تھا۔ یہ نظام سب سے پہلے برازیل میں شروع ہوا اور اب دنیا کے تمام ممالک اس کی اہمیت کو تسلیم کر چکے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید