• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت میں کمزوری ایمان سے اخراج کا سبب بنتی ہے، مقررین

لاہور(خبرنگار)عقیدہ ختم نبوت دین اسلام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔عقیدہ ختم نبوت میں کمزوری ایمان سے اخراج کا سبب بنتی ہے۔پاکستان کے آئین میں طے شدہ قادیانی حیثیت کو ختم نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہارمقررین نے مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت میں معزز علماء کرام و معززین کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، مولانا محمد مغیرہ،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا خلیل احمد،محمد حنیف مغل،مولانا قاری محمد سلمان عثمانی،مولانا قاسم عمار،مولانا احسن رضوان،وملانا ارشادا حمد کلیار،مولانا انس نعمان،محمد مبشر اختر، ودیگر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے، امت مسلمہ کو مسلکی تعصبات سے بالاتر ہوکر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانا ہو گا۔
لاہور سے مزید