ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما، انچارج ریسرچ اینڈ کوآرڈینیٹشن سیل بلاول ہائوس اور سابق وزیر لعل بخش بھٹو کے انتقال پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود اوردیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ہر ورکر لعل بخش بھٹو کی وفات پر گہرے دکھ و غم میں مبتلا ہے کیونکہ لعل بخش بھٹو پیپلزپارٹی کے نظریاتی و بنیادی رکن تھے ۔