لاہور (خبرنگار) مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ مرزا شبیر بیگ پاکستان مسلم لیگ نون اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے سرگرم،پرجوش اور عظیم رہنما تھے۔ وہ ایک بڑے محب وطن پاکستانی اور سچے عاشق رسول تھے۔ گزشتہ روز ان کی وفات کے بعد ان کی نمازِ جنازہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ ان کی اچانک وفات صرف مسلم لیگ نون ہی نہیں بلکہ اہل علاقہ کے لئے بھی ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث ہوئی ہے۔