• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، ڈی سی کوئٹہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نےکہا ہے کہ تعلیم قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے حکومت بلوچستان معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول پرنس روڈ کے دورے کے موقع پر طالب علموں اور اساتذہ و انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے اسکول کے قریب قبضہ شدہ جگہ کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اسکول کی زمین کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو فوری طور پر ختم کیا جائے انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ بچوں کی کردار سازی اور معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے سرکاری اسکولوں کی بہتری ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچے کو یکساں تعلیمی مواقع میسر ہوں ڈپٹی کمشنر نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ دلجمعی سے تعلیم حاصل کریں۔
کوئٹہ سے مزید