اسلام آباد(فاروق اقدس)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے ،ذرائع کے مطابق گو کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اجلاس میں شریک اہم غیر ملکی شخصیات سے باضابطہ طور پر کوئی ملاقات طے نہیں تاہم اس امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ سائیڈ لائن پر کچھ ملاقاتیں ہوں جن میں ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ سے غیر رسمی بات چیت خارج از امکان نہیں۔نائب وزیراعظم روس کے دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔