• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی تقرر و تبادلے؛غلام فاروق سینئر جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،غلام فاروق سینئر جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن مقرر، اسماعیل اقبال، ڈائریکٹر جنرل، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر ،ارشد فرید جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ، عظمت حسین آبی وسائل اور مظفر علی برکی جوائنٹ سیکریٹری نجکاری ڈویژن ،زاہدہ سرفراز سینٹ سیکریٹریٹ میں تعینات کر دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سنیئر جوائنٹ سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن غلام فاروق کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن ، سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے او ایس ڈی محمد اسماعیل اقبال، ڈائریکٹر جنرل، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر ، سیکر ٹیر یٹ گروپ کے او ایس ڈی ارشد فرید خان جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈ، سیکر ٹیر یٹ گروپ کے او ایس ڈی عظمت حسین خان کو جوائنٹ سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن ، تقرری کے منتظر سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر مظفر علی برکی کو جوائنٹ سیکریٹری نجکاری ڈویژن تعینات کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید