کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملکی کرنٹ اکائونٹ اکتوبر میں 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ستمبرمیں ملکی کرنٹ اکائونٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالرسرپلس رہا تھا۔رواں مالی سال کے4ماہ میں ملکی کرنٹ اکائونٹ میں 73 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے چار ماہ کی نسبت کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 256 فیصد اضافہ ہوا۔یہ خسارہ درآمدی بل میں نمایاں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث سامنے آیا ہے ۔