دبئی (سبط عارف)دبئی ایئر شو 2025کا شاندار آغاز،پاکستانی پائلٹس کی مہارت نے دل جیت لیے ،دفاعی ٹیکنالوجی اور فلائنگ ڈسپلے کے عالمی میلہ میں جے ایف 17تھنڈر مرکز نگاہ بنا رہا ،معرکہ حق میںشاہینوں کی کامیابی کوایئر شو میں بھی محسوس کیا جارہا ہے ،شرکا کی طیاروں کے ساتھ سیلفیاں، دبئی ائیر شو 2025 کا آغاز المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار فضائی کرتب کے ساتھ ہوا، جس میں دنیا بھر کی فضائی اور دفاعی صنعت کی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے طیارے ڈسپلے ایریا میں ایک دوسرے کے بالکل قریب کھڑے رہے، جس نے شائقین اور ماہرین کی خاص توجہ حاصل کی۔