• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مستقل رہائش کیلئے پناہ گزینوں کا انتظار5 سے 20 سال کرنیکا منصوبہ

لندن (جنگ نیوز) برطانوی وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ پناہ گزین کو مستقل رہائش ملنے تک کا انتظار 5سال سے بڑھا کر 20 سال کیا جا رہا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے  کے مطابق برطانیہ نے پیر کو اعلان کیا کہ غیر قانونی طریقے سے آنے والوں کی تیز تر ملک بدری اور پناہ گزینوں کے اسٹیٹس کو عارضی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انگولا، نمیبیا اور کانگو جمہوریہ کو ویزا پابندیوں کی دھمکی دی گئی ہے اگر وہ غیر قانونی تارکینِ وطن اور مجرموں کو واپس قبول نہیں کرتے تو انہیں نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ برطانوی وزیرداخلہ شبانہ محمود جن کے والدین خود تارکین وطن تھے نے یہ اقدام بڑھتی ہوئی پاپولسٹ ریفارم یوکے پارٹی کے اثر اور موجودہ نظام کے مبینہ غلط استعمال کے تدارک کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید