• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کیلئے تباہ کن حکمت عملی بنانے والا ملک امریکا خود اسی حکمت عملی کا شکار

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک حالیہ تجزیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے جس طرز کی عدم استحکام پھیلانے والی پالیسی برسوں تک دنیا کے مختلف خطوں میں استعمال کی، اس کے اثرات اب خود اس کے اندرونی سیاسی ماحول میں بھی دکھائی دینے لگے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے طویل عرصے تک مختلف ممالک میں سیاسی انتشار کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا، لیکن اب وہی بے چینی اور تقسیم امریکی معاشرے میں جڑ پکڑ رہی ہے۔ تجزیے میں کہا گیا ہے کہ نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کی غیر متوقع کامیابی اس کی علامت ہے۔ 34سالہ ممدانی کی جیت کو ملکی سیاست میں ایک بڑا موڑ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا ماضی میں مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور دیگر خطوں میں مداخلت کے ذریعے عدم استحکام جبکہ اپنا اندرونی امن برقرار رکھنے کی کوشش کرتا رہا۔
اہم خبریں سے مزید