کوئٹہ (آئی این پی)کراچی میں مقیم شہریوں سے سندھ پولیس کے رویے کیخلاف قرارداد مشترکہ طور پر بلوچستان اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اہالیان بلوچستان سے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں سندھ پولیس رشوت لیتی ہے بلوچستان کے لوگوں کو لینڈمافیا اور پولیس ہراساں کر رہی ہے۔ارکان اسمبلی کی تجویز پر سندھ حکومت سے رابطہ کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی ارکان نے موقف اپنایا کہ کسی قومیت کیخلاف کارروائی نہیں ہو رہی اور ادارے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔