اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز کا حلف، تعداد7ہوگئی ، چیف جسٹس امین الدین خان نے جسٹس روزی خان بیریچ اور جسٹس ارشدحسین شاہ سے حلف لیا ،وفاقی آئینی عدالت کےمزید دو ججوں ،جسٹس روزی خان بیریچ اور جسٹس ارشدحسین شاہ نے حلف اٹھا لیا ، آئینی عدالت میں مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز،آدھ گھنٹے میں 5مقدمات کی سماعت کی گئی ۔سوموار کے روز،ان سے یہ حلف چیف جسٹس امین الدین خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں منعقدہ تقریب میں لیا ، تقریب میں وفاقی آئینی عدالت کے ججوں، جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس عامر فاروق ،جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس کے کے آغا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس انعام امین منہاس ، جسٹس محمد آصف اور جسٹس اعظم خان،وکلاء ،لاء افسران اور عدالتی عملہ نے شرکت کی۔