اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)سرکاری حج اسکیم 2026 کے واجبات جمع کرانے کا آخری موقع ہے۔عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لئے آخری مہلت دی گئی ہے۔ حج واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج درخواست گزار 19 نومبر تک لازمی واجبات جمع کرائیں۔