• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس کی عام دوا خواتین کی عمر میں شاندار طوالت پیدا کر سکتی ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کیلئے استعمال کی جانے والی عام دوا میٹفارمن نہ صرف خون میں شکر کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ بڑی عمر کی خواتین میں 90؍ سال کی عمر تک پہنچنے کے امکانات بھی بڑھا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس دوا میں ایسے عناصر پائے جاتے ہیں جو بڑھاپے کے اثرات کو سست کرتے ہیں۔ سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اور جرمنی کے سائنسدانوں نے طویل مدت تک جاری رہنے والی امریکی تحقیقاتی رپورٹوں کا جائزہ لیا۔ اس میں 438؍ خواتین شامل تھیں جن میں سے نصف میٹفارمن استعمال کر رہی تھیں جبکہ باقی خواتین کو ذیابیطس کی دوسری دوا سلفونی یوریا دی جا رہی تھی۔ تجزیے میں دیکھا گیا کہ میٹفارمن استعمال کرنے والی خواتین میں 90؍ سال کی عمر سے قبل مرنے کا خطرہ تقریباً 30؍ فیصد کم تھا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ میٹفارمن بڑھاپے کی رفتار کم کر سکتی ہے۔ پہلے بھی کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ یہ دوا ڈی این اے کی خرابی کو کم کرتی ہے، صحتمند جینیاتی سرگرمی بڑھاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید