• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 11سالہ بچے کا اغواء و قتل‘ پولیس کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق نے بلوچستان میں 11سالہ بچے کے اغواء اور قتل کے معاملے پر صوبائیپولیس کی کار کردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پولیس آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے،کمیٹی کا اجلاس پیر کوچیئرمین سینیٹر وقار مہدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں بچے کے قتل پر ہوم سیکریٹری بلوچستان نے کمیٹی کو معاملے پر بریفنگ دی ،اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیوبر رضی دادا کا یو ٹیوب چینل اور سوشل میڈیا اکاوئنٹ بند کر کے قابل اعتراض مواد بھی انٹرنیٹ سے ہٹا دیا گیا،سینیٹر عمر فاروق نے پولیس کی کار کردگی کو سوالیہ نشان قرار دیا،،وقار مہدی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کو بھی اجلاس میں بلایا جائے گا، کمیٹی نے سیکریٹری ہیلتھ سندھ ریحان بلوچ کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی، سیکریٹری صحت نے صحت کے مسائل پر سینیٹر جام سیف اللہ دھاریجو کا ٹیلی فون سننے سے انکار کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید